کوہاٹ:دہشت گرد حملے میں ڈی ایس پی سمیت 3 پولیس اہلکار شہید
کوہاٹ کے نواحی علاقے شکر درہ روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اسد محمود سمیت 3 اہلکار شہید ہو گئے۔
ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔