سرحد پار سےطورخم اور تیراہ کے علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ ، پاکستان کا بھر پور جواب
اسلام آباد: پاکستانی وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مشرف زیدی نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان طالبان حکومت نے طورخم اور تیراہ کے سرحدی علاقوں میں ’بلااشتعال‘ فائرنگ کی ہے۔
منگل کو ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اس فائرنگ کا فوری جواب دیا اور ’طالبان کی جارحیت‘ کو روک دیا۔
مشرف زیدی نے خبردار کیا کہ ’کسی بھی اشتعال انگیزی کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔‘

اس سے قبل افغان صوبے ننگرہار میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ نورانی نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے افغان صوبے ننگرہار کے علاقے نازیان میں فائرنگ کی ہے، جس کا طالبان بارڈر فورس نے جواب دیا ہے۔