پاکستان اٹلی اسپین یونان، غیرقانونی امیگریشن روکنے پر اتفاق

February 26, 2026 · اہم خبریں

پاکستان اٹلی اسپین ، غیرقانونی امیگریشن روکنے کیلئے حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے۔چاروں وزرائے داخلہ نے روم میں غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے چار ملکی کانفرنس میں شرکت کی۔
اجلاس میں غیرقانونی انسانی اسمگلنگ اور منشیات کیخلاف مشترکہ پالیسی فریم ورک پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو یورپ سے پاکستان واپس لایا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اٹلی اسپین اور یونان نے غیر ملکی امیگریشن روکنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا،تینوں یورپی ملک کا غیرقانونی امیگریشن 47فیصد کمی پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ غیرقانونی امیگریشن میں ملوث مافیا انون کی گرفت میں لایا گیا ہے،یورپ غیرقانونی امیگریشن سے سب سے زیادہ متاثر ہے،مشترکہ میکنزم سے ہی اس چیلنج کا خاتمہ ممکن ہے
چاروں رہنماؤں کا مشترکہ فوری رد عمل کے نظام کو موثر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔چاروں وزرا کا آئندہ اجلاس رواں برس پاکستان میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اٹلی کے وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ غیرقانونی امگریشن کیخلاف پاکستانی اداروں نے بہترین اقدامات کئے ہیں