ایران کی بڑی پیشکش،یورینیم افزودگی کم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

February 26, 2026 · اہم خبریں, قومی

تہران / واشنگٹن: میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے تحت یورینیم افزودگی کی سطح 60 فیصد سے کم کر کے 3.67 فیصد تک لانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی اے نے کان کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ تہران معاہدے کے مجوزہ فریم ورک کے تحت سات سال کے لیے عارضی طور پر یورینیم افزودگی معطل کرنے پر بھی تیار ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی روابط کا حصہ ہو سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے دونوں ممالک کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اس نوعیت کا معاہدہ طے پا جاتا ہے تو خطے میں کشیدگی میں کمی اور جوہری تنازع کے حل کی جانب پیش رفت ممکن ہو سکتی ہے۔