پہلے انڈیا کو شوق ہوا تھا، اب افغانستان بھی شوق پورا کر لے، ڈی جی آئی ایس پی آر

February 27, 2026 · اہم خبریں, قومی
فوٹو آئی ایس پی آر

راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ پہلے انڈیا کو شوق ہوا تھا، ان کا شوق پورا کیا، اب افغانستان کو شوق ہوا کہ وہ بھی دیکھ لیں، افواج پاکستان کےآگے پیچھے دائیں بائیں اس ملک کے عوام کھڑے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان میں کسی جگہ پر کوئی دہشتگردی کا واقعہ کراتا ہے ، جس طرح وہ دعویٰ کرتے ہیں تو نہ صرف دہشتگردوں کو بلکہ ان کے سرپرستوں اور ان کا تحفظ کرنے والوں کی بھی کوئی جگہ محفوظ نہیں ہوگی، جواب ملے گا، ہم سب کے حقوق برابر ہیں”۔

ان کاکہنا تھاکہ  وزیراعظم سے بھی آپریشن غضب للحق کی تفصیلات شیئر کردی ہیں، دنیا نے بھی دیکھ لیا کہ پاکستان ہمہ وقت جواب دینے کے لیے تیار ہے، کسی ایک بھی مقام پر انہیں کوئی کامیابی نہیں مل سکی جو کواڈ کاپٹر بھی ساتھ لائے تھے اور چھوٹے بڑے ہتھیار بھی تھے لیکن پاکستان کی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 21 اور 22 فروری کی شب پاکستانی افواج نے بارڈر کے قریب فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، افغان طالبان رجیم نے اسے بنیاد بناکل کر سوکالڈ ایکشن کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم دہشتگردوں کی ماسٹرپراکسی ہے، یواین رپورٹ کہتی ہے21 کے قریب دہشتگرد تنظیمیں آپریٹ ہورہی ہیں۔

افغان رجیم دہشت گرد یا پاکستان، کسی ایک کا انتخاب کرلے ، ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان افغان رجیم پر کئی بار یہ واضح کرچکا ہے کہ دہشت گرد یا پاکستان، کسی ایک کا انتخاب کرلیں، افغان رجیم نے ہی دوحا میں مذاکرات کیے، کچھ وعدے کیے کہ یہاں نمائندگی پر مبنی حکومت بنے گی ، خواتین کا احترام کیا جائے گا

انھوں نے کہاکہ اسی طرح انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ افغان زمین دہشت گردوں کے خلاف استعمال نہیں ہوگی مگر اس پر عمل نہیں کیا گیا اور دہشت گردوں کی پشت پناہی جاری رہی۔