آپریشن غضب للحق میں 12 جوان شہید ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

February 27, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں ہمارے 12 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، 27 زخمی اور ایک لاپتا ہے۔

انھوں نے کہاکہ قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے ، معرکہ بنیان المرصوص میں بھارت کی طرح آپریشن غضب للحق میں فوج نے کامیابی حاصل کی۔

ان کاکہنا تھاکہ  وزیراعظم سے بھی آپریشن غضب للحق کی تفصیلات شیئر کردی ہیں، دنیا نے بھی دیکھ لیا کہ پاکستان ہمہ وقت جواب دینے کے لیے تیار ہے، کسی ایک بھی مقام پر انہیں کوئی کامیابی نہیں مل سکی جو کواڈ کاپٹر بھی ساتھ لائے تھے اور چھوٹے بڑے ہتھیار بھی تھے لیکن پاکستان کی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔