ٹرمپ نےایران پرحملے میں ملوث ہونے کی تصدیق کر دی

ہم نے بار بار معاہدہ کرنے کی کوشش کی، لیکن ہم ان کے میزائلوں کو تباہ کرنے جا رہے ہیں اور ان کی میزائل انڈسٹری کو زمین پر گرا دیں گے

               
February 28, 2026 · اہم خبریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے میں امریکہ کی ملوث ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر آٹھ منٹ کی ویڈیو میں کہا کہ “ہم نے بار بار معاہدہ کرنے کی کوشش کی، لیکن ہم ان کے میزائلوں کو تباہ کرنے جا رہے ہیں اور ان کی میزائل انڈسٹری کو زمین پر گرا دیں گے، یہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔”

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے متعدد شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق اصفہان، قم، کرج اور کرمانشاہ میں دھماکے ہوئے، جبکہ متعدد میزائل تہران کی یونیورسٹی سٹریٹ اور ریپبلک ایریا میں گرے۔

اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ تہران میں دو مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور شہر کے وسط میں دھواں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ حملے ایران کی دفاعی اور میزائل صلاحیت کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔