ایران کے خلاف جنگ میں اب تک 4 فوجی ہلاک ہو ئے، امریکی اعتراف

چوتھا فوجی، جو ایران کے ابتدائی حملوں میں شدید زخمی ہوا تھا، بالآخر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، سینٹ کوم

               
فائل فوٹو

فائل فوٹو

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق ابھی تک چار امریکی فوجی ایران کے خلاف جاری جنگ میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چوتھا فوجی، جو ایران کے ابتدائی حملوں میں شدید زخمی ہوا تھا، بالآخر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

امریکہ نے گذشتہ روز 3 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

سینٹ کام کے مطابق بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیاں جاری ہیں اور ایران کی طرف سے کیے جانے والے حملوں کا بھی جواب دیا جا رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ان کے اہلِ خانہ کو اطلاع دینے کے 24 گھنٹے بعد جاری کی جائے گی۔