امریکا اسرائیل نے 9 ایرانی اسپتالوں کو نشانہ بنا ڈالا، عرب میڈیا
اصفہان میں جوہری تنصیبات والے علاقے میں بھی حملوں کی اطلاعات
March 3, 2026 · اہم خبریں
فوٹو سوشل میڈیا
تہران: عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے حملوں میں 9 ایرانی اسپتالوں کو نشانہ بنایا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اصفہان میں جوہری تنصیبات والے علاقے میں بھی حملوں کی اطلاعات ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ رات حملوں میں ٹی وی اسٹیشن اور سیکیورٹی ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ امریکی اسرائیلی حملوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 800 تک پہنچ گئی جبکہ 5 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔