راولپنڈی: بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات
ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، دونوں 40 منٹ تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے۔
فائل فوٹو
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، دونوں 40 منٹ تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے۔
جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی سے ان کی متاثرہ آنکھ کے بارے میں دریافت کیا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات جیل مینول کے تحت کرائی گئی۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور وکلاء کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئیں۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ و دیگر وکلاء اور پارٹی رہنما بھی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔