آپریشن غضب للحق؛قندھار میں طالبان کابریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ

پاک فوج کی طاقتور اور منظم کارروائیوں کے نتیجے میں افغان طالبان کو بھاری فوجی نقصانات کا سامنا ہے

               
March 5, 2026 · اہم خبریں

 

پاک فوج کی کارروائیوں کے تحت افغانستان میں طالبان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن غضب للحق جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے کامیاب فضائی کارروائی کے دوران قندھار میں طالبان کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز 205 کور کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ اس مؤثر کارروائی میں افغان طالبان کے ایمونیشن ڈیپوز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی طاقتور اور منظم کارروائیوں کے نتیجے میں افغان طالبان کو بھاری فوجی نقصانات کا سامنا ہے، اور کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔