پاکستان میں 5G کی دستک سپیکٹرم نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل،507 ملین ڈالرز کی بولیاں لگ گئیں
مجموعی طور پر 597.2 میگا ہرٹز میں سے 480 میگا ہرٹز سپیکٹرم نیلام ہو چکا
اسلام آباد میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل جاری ہے
پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ ‘فائیو جی’ کی راہ میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی۔ پی ٹی اے نے سپیکٹرم نیلامی کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 507 ملین ڈالرز حاصل ہوں گے۔ جیز (موبی لنک)، یوفون اور زونگ نے اسپیکٹرم خرید لیے ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سپیکٹرم نیلامی کے پہلے مرحلے کا کامیابی سے انعقاد کیا، جس کے نتیجے میں جیز (موبی لنک)، یوفون اور زونگ نے مختلف سپیکٹرم بینڈز خرید لیے۔
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن نے بتایا کہ نیلامی کے پہلے مرحلے میں ٹیلی کام کمپنیوں نے بھرپور دلچسپی دکھائی۔ مجموعی طور پر 597.2 میگا ہرٹز میں سے 480 میگا ہرٹز نیلام ہو چکا ہے، جس سے مارکیٹ میں سپیکٹرم کی دستیابی میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
نیلامی کے دوران بڑی کمپنیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا:
جیز (Jazz): 190 میگا ہرٹز سپیکٹرم خرید کر سب سے آگے رہی
یوفون (Ufone): 180 میگا ہرٹز سپیکٹرم کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی
زونگ (Zong): 110 میگا ہرٹز سپیکٹرم خریدنے میں کامیاب ہوئی
مختلف بینڈز کی صورتحال کچھ یوں رہی:
2300 اور 2600 میگا ہرٹز: تمام لاٹس فروخت ہو گئے (بشمول 2600 کی تمام 19 لاٹس)
3500 میگا ہرٹز: 28 میں سے 22 لاٹس نیلام ہوئیں
700 میگا ہرٹز: تین میں سے دو لاٹس خریدار تلاش کرنے میں کامیاب رہے
پی ٹی اے کے مطابق یہ نیلامی مرحلہ پاکستان میں فائیو جی کے نفاذ کی راہ ہموار کرنے میں اہم قدم ثابت ہوگا۔