اسرائیل کے لبنان پر حملے، 6 افراد جاں بحق

کئی عمارتیں متاثر ہوئیں۔ حملوں کے بعد متعدد مقامات پر آگ اور دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔

               
March 12, 2026 · قومی

بیروت: اسرائیل نے رات گئے لبنان کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور کئی عمارتیں متاثر ہوئیں۔ حملوں کے بعد متعدد مقامات پر آگ اور دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق حزب اللہ اور ایران نے اسرائیل کے خلاف پہلا مربوط اور مشترکہ حملہ کیا، اور جنگ کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دونوں فریقین نے مل کر کارروائی کی۔ ایرانی حکام نے بھی اس حملے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے تقریباً 150 راکٹ فائر کیے گئے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ کارروائی میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے نواح میں قائم فوجی اہداف، بشمول ملٹری انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے اور خطے کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔