افغانستان تمام مسلم ممالک کے ساتھ مضبوط اور مثبت تعلقات کا خواہاں ہے ، رہبرِ اعلیٰ ہبت اللہ اخونزادہ
تمام ممالک افغانستان کے عوام کے عقائد اور اقدار کا احترام کریں اور اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، پیغام
فائل فوٹو
کابل: افغانستان میں برسرِ اقتدار افغان طالبان کے رہبرِ اعلیٰ ہبت اللہ اخونزادہ کا کہنا ہے کہ افغانستان تمام مسلم ممالک کے ساتھ اسلامی اخوت کی بنیاد پر مضبوط اور مثبت تعلقات کا خواہاں ہے۔
سوموار کے روز افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اخونزادہ کا عید کے موقع پر جاری بیان شیئر کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان دیگر ممالک کے ساتھ اسلامی اصولوں کی بنیاد پر اچھے اور فائدہ مند تعلقات قائم رکھنے کا خواہشمند ہے۔
اپنے پیغام میں ہیبت اللہ اخونزادہ نے کہا ہے کہ ہم تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستان کے عوام کے عقائد اور اقدار کا احترام کریں اور ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان دنیا میں کہیں بھی مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی تمام ناانصافیوں اور حقوق کی خلاف ورزیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔