سیالکوٹ میں تیز رفتار کار کھڑی بس سے ٹکرا گئی۔ 5 افراد جاں بحق
پسرور روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار کھڑی بس سے ٹکرا گئی۔
March 24, 2026 · شہر گزشت
سیالکوٹ میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کےمطابق حادثہ سیالکوٹ کے علاقے پسرور روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار کھڑی بس سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ حادثے میں کار سوار 5 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔