وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات

خطے کی بدلتی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

               
March 26, 2026 · اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی بدلتی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے ممکنہ ثالثی کے امور زیر غور آئے، جبکہ ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت کو خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جبکہ قومی سلامتی، معیشت اور سیاسی حالات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی استحکام اور خطے میں امن کے قیام کیلئے مختلف پہلوؤں پر غور جاری ہے۔