سرگودھا میں پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کی ویڈیوز بنانے والا شخص گرفتار

خواتین کی ویڈیو بنا کر نازیبا الفاظ کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔

               
March 28, 2026 · شہر گزشت

سرگودھا میں پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کی ویڈیوز بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے خواتین کی ویڈیو بنا کر نازیبا الفاظ کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔

پولیس اس کیس سے متعلق ملزم سے مزید تفتیش بھی کر رہی ہے۔