سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پاکستان پہنچ گئے۔
طیارہ نور خان ایئر بیس پر اترا، جہاں ان کا استقبال سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور سفارتخانے کے دیگر حکام نے کیا۔
March 29, 2026 · اہم خبریں
اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پاکستان پہنچ گئے۔
سعودی وزیر خارجہ کا طیارہ نور خان ایئر بیس پر اترا، جہاں ان کا استقبال سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور سفارتخانے کے دیگر حکام نے کیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری سید علی اسد گیلانی بھی موجود تھے، جنہوں نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی امور پر مشاورت کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔