سعودیہ، قطر اور اردن کا خطے کی سلامتی کیلیے مشترکہ تعاون بڑھانے پر غور

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، اردن کے شاہ عبداللّٰہ اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان سہ فریقی ملاقات

               
March 30, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

ریاض : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، اردن کے شاہ عبداللّٰہ اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان سہ فریقی ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور بڑھتی فوجی کشیدگی کے اثرات پر بات چیت کی گئی۔

انرجی سپلائی اور بین الاقوامی نقل و حمل کی آزادی کو لاحق خطرات بھی موضوع بحث آئے۔ تینوں رہنماؤں نے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں اور تعاون بڑھانے پر بھی بات کی۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے سعودی عرب کے شہر جدہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ہم نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ مشترکہ کوششوں کو ہم آہنگ کیا جائے اور پرامن حل کی حمایت کے لیے اقدامات بڑھائے جائیں تاکہ موجودہ صورتحال کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔