اے ایم ڈی نے انٹیل کو خریدلیا۔ ٹیکنالوجی کی دنیا اپریل فول کا مذاق سنجیدہ کیوں لے رہی ہے؟

طنز کے اس خاص ٹکڑے میں کچھ ایسا تھا جو غیر آرام دہ حد تک سچ محسوس ہوا۔یاہوٹیک

               
April 2, 2026 · امت خاص, چشم حیرت

تصویر: ٹیک سپاٹ

ٹیکنالوجی کمپنی اے ایم ڈی نے انٹیل کو خریدنے کا اعلان کردیا۔ یکم اپریل کو کمپنی کی چیف ایگزیکٹو لیزا سو نے ایک بیان میں کہا کہ اس انضمام سے مشترکہ کمپنی کو روڈ میپس کو تیز کرنے، کسٹمر کے لیے سہولیات کی فراہمی ا ور صحت مند اندرونی مقابلے کو برقرار رکھنےمیں مدد ملے گی۔ انٹیل کا کہناہے کہ یہ معاہدہ شیئر ہولڈر کی قدر بڑھانے میں مدد دے گا ۔ اس کی انجینئرنگ ٹیموں کو عالمی معیار کی مصنوعات دوبارہ بنانے کے لیے وہ توجہ اور مدد فراہم کرے گا جس کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ دونوں حریف اور مسابقتی کمپنیاں رہی ہیں۔چند سال پہلےان کا ایک ہی چھتری تلے جمع ہونے کے بارے میں ایسا سننا بھی مضحکہ خیز لگتا تھا۔جدید کمپیوٹنگ کی تاریخ میں، انٹیل ایک سلطنت ثابت ہوئی اور ے ایم ڈی ایک بہت چھوٹاکھلاڑی تھا۔جو کسی نہ کسی طرح زندہ رہنے کے طریقے ڈھونڈتا رہا۔

اس معاملے کی حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ اعلان اپریل فول پرمبنی تھا۔لیکن ٹیکنالوجی کے ٹریڈ سرکل میں اسے سنجیدگی سے لیا جارہاہے۔یاہوٹیک نے لکھاہے کہ یہ اپریل فول کا مذاق ہے۔ پھر بھی، طنز کے اس خاص ٹکڑے میں کچھ ایسا تھا جو غیر آرام دہ حد تک سچ محسوس ہوا۔شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ اے ایم ڈی کا اسٹاک تقریباً 196 ڈالر پر ہے اور انٹیل 41 ڈالر کے قریب منڈلا رہا ہے۔ حالیہ مالیاتی کارکردگی بتاتی ہےکہ یہ فرضی خریداری کا منظرنامہ مکمل طور پر بے تکی بات نہیں۔

اے ایم ڈی کی 2025 میں چوتھی سہ ماہی کی آمدنی10اعشاریہ 27ارب ڈالر تک پہنچ گئی، انٹیل مینوفیکچرنگ کی تاخیر اور مارکیٹ میں منفی تاثر کے مسائل سے نبرد آزما ہے۔ دونوں کمپنیوں نے مارچ 2026 میں مصنوعی ذہانت (AI) کی بڑھتی ہوئی طلب کا حوالہ دیتے ہوئے سی پی یوکی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا اعلان کیا، لیکن اے ایم ڈی نے یہ خبر مضبوط پوزیشن سے سنائی۔

ماہرین کی سفارشات میں اے ایم ڈی کے پروسیسر چھائے ہوئے ہیں،لیکن انٹیل ان شعبوں میں اپنی اہمیت برقرار رکھنے کی جنگ لڑ رہا ہے جن پر کبھی اس کا مکمل کنٹرول تھا۔

کبھی کبھی مذاق یاطنز پیشین گوئی بن جاتا ہے، چاہے ہم سب اس کی حقیقت سے واقف ہی کیوں نہ ہوں۔