قلات میں تیزرفتار بس الٹ گئی۔3مسافر جاں بحق۔ 10زخمی
کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوکر الٹ گئی
April 4, 2026 · شہر گزشت
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے رودینجو میں کوئٹہ سے کراچی آنے والی ایک مسافر بس تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 مسافر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حکام نے تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ کو روکنے کے لیے آگاہی مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بلوچستان میں سڑکوں کی خراب حالت اور تیز رفتاری کی وجہ سے ایسے حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔