18 اپریل سے حجاج کی سعودی عرب آمد شروع ہوگی
معمول کے مطابق خانہ کعبہ کی دیکھ بھال اور انتظامی امور جاری ہیں۔
April 13, 2026 · قومی
سعودی عرب میں 18 اپریل سے حج پروازوں کی آمد کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا، جبکہ اس سے قبل معمول کے مطابق خانہ کعبہ کی دیکھ بھال اور انتظامی امور جاری ہیں۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق لاہور ائیرپورٹ سے پری حج فلائٹ شیڈول بھی تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر 4 ایئرلائنز کی 101 پروازیں شامل ہیں۔
پری حج آپریشن میں پی آئی اے کی 33 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جبکہ سعودیہ کی 29، ایئر بلیو کی 24 اور ایئر سیال کی 15 پروازیں شامل ہوں گی۔
لاہور ائیرپورٹ سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی، جس میں سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 5735 لاہور سے مدینہ منورہ کے لیے اڑان بھرے گی۔