اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ میں رابطہ۔خطے کی تازہ صورتحال پر غور

باہمی روابط کی اہمیت پر زور ۔ قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا

               
April 21, 2026 · قومی

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے امن اور استحکام کےلئے بات چیت اور باہمی روابط کی اہمیت پر زور دیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے بدلتے علاقائی منظرنامے کے تناظر میں امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کےلئے بات چیت اور تعمیری روابط کی ضرورت پر زور دیا۔ فریقین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کےلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔