”نئے پتے” کیا ہوسکتے ہیں، کب حاصل ہوئے؟ایرانی دھمکی توجہ کا مرکز
پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا بیان بین الاقوامی میڈیا، عسکری اور سفارتی راہداریوں میں زیر بحث
جنگ آزما فریقین کے سخت بیانات عالمی میڈیاپر نمایاں ہیں۔امریکہ اور ایران دونوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ بندی ختم ہو گئی تو وہ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ٹرمپ نے اپنے روایتی جارحانہ اندازکی دھمکی دی ہے کہ اگر ڈیڈ لائن تک معاہدہ طے نہ پایا تو وہ دوبارہ بمباری شروع کر دیں گے،ان کا کہناتھاکہ بہت سے بم پھٹیں گے۔لیکن ایرانی قیادت نے جنگ بندی ختم ہونے کی صورت میں نئے پتے استعمال کرنے کا انتباہ جاری کیا ہے ۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کاکہناتھا کہ وہ میدانِ جنگ میں نئے پتے(کارڈز)دکھانے کے لیے تیار ہیں،جو ابھی تک ظاہر نہیں کیے گئے۔
ایرانی قیادت کے اس بیان کو خاص توجہ حاصل ہوئی ہے ، اوراس میں ” نئے پتے” کا عنصر اہم سمجھاگیا ہے۔ تاہم، اس حوالے سے اصل بات وہ ہے جس کے مطابق ایرانی رہنمانے بتایاکہ یہ نئے کارڈزدوہفتوں کی جنگ بندی کے دوران حاصل یا تیار ہوئے۔
جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ، ایرانی سفارت کار قالیباف کا کہناتھاکہ گزشتہ دو ہفتوں سے ہم میدان جنگ میں نئے پتے دکھانے کی تیاری کر رہے ہیں۔امریکی اخبار ” نیویارک پوسٹ” نے بھی بیان کو اسی طرح رپورٹ کیا۔ اخبار کے مطابق، قالیباف نے کہا کہ ملک نے ‘جنگ بندی کے دوران تیاری ‘کر لی ہے۔
عسکری حلقوں اور سفارتی راہداریوں میں چہ میگوئیاں ہو ر ہی ہیں کہ ایران کے نئے پتے کیا ہوسکتے ہیں۔تاہم، اس حوالے سے ،اب تک ، ذرائع کچھ بتانہیں پائے۔