’فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ ،ایران امن مذاکرات بچانے کیلیے سرگرم ہیں ، فنانشل ٹائمز

باہمی اعتماد کی کمی، اقتصادی پابندیاں اور حالیہ فوجی کشیدگی اہم رکاوٹیں بن رہی ہیں ، جریدہ

               
April 23, 2026 · اہم خبریں, قومی
فو ٹو بشکریہ سوشل میڈیا

فو ٹو بشکریہ سوشل میڈیا

لندن: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ ،ایران مذاکرات کو مکمل طور پر ٹوٹنے سے بچانے اور رابطہ کاری کی کوشش کر رہے ہیں۔

برطانوی جریدے ’’فنانشل ٹائمز ‘‘کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، ایران اور امریکہ  کے درمیان جاری کشیدگی میں سفارتی ثالثی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اس عمل میں پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک غیر روایتی مگر مرکزی کردار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی کمی، پابندیوں اور فوجی کشیدگی کے باعث امن مذاکرات مشکل صورتحال کا شکار ہیں تاہم پاکستان خطے میں رابطہ کاری اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔