24سے 29اپریل تک پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں 5مئی تک شدید گرمی کی لہر کاامکان ہے،این ڈی ایم اے

               
April 23, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں 5مئی تک شدید گرمی کی لہر کاامکان ہے تاہم 24سے 29اپریل تک پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی  ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق این ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 5مئی تک شدید گرمی کی لہر کاامکان ہے، سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے، کراچی سمیت مختلف شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ 25،24اور29اپریل کو پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور آندھی کا امکان  ہے،مری ،اسلام آباد،لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے شمالی اضلاع میں 24سے 29اپریل کے دوران بارش کاامکان ہے۔گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں 24سے29اپریل تک بارش کاامکان ہے۔

ادھر سندھ بھر میں موسم گرم اور خشک  رہنے جبکہ درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا، حیدرآباد، بدین اورمٹھی میں ہلکی بارش متوقع ہے۔