ایران میں کوئی سخت گیر یا اعتدال پسند نہیں، سب ایک ہیں۔پزشکیان

ایک خدا، ایک قوم،ایک رہنما،ایک راستہ؛ ایران کی فتح ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیز ہے

               
April 24, 2026 · بام دنیا

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران میں کوئی “سخت گیر” یا “معتدل” نہیں ہے، ہم سب ایرانی اور انقلابی ہیں۔ قومی اور ریاستی سطح پر فولادی اتحاد اور سپریم لیڈر کی اطاعت کے ساتھ ہم جارح کو اس کے اقدام پر پچھتانے پر مجبور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک خدا، ایک قوم، ایک رہنما، ایک راستہ؛ ایران کی فتح ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ میدان جنگ ہو یا سفارت کاری مکمل مربوط محاز ہیں ایرانی پہلے سے کہیں زیادہ متحد ہیں اسرائیل کی ناکامی ایران کے تمام ریاست اداروں کے اتحاد ایک مقصد اور نظم و ضبط میں جھلکتی ہے۔