اسلام آباد میں گھریلو جھگڑے پر خاتون بچے سمیت 4افراد جاں بحق
تھانہ نون کے علاقے میں افسوسناک واقعہ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں
April 25, 2026 · قومی
چاروں لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، فائل فوٹو
اسلام آباد تھانہ نون کی حدود میں گھریلو جھگڑا خونی تصادم میں بدل گیا۔خاتون اور بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، شناخت کا عمل جاری ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مختلف پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ اصل محرکات کا تعین کیا جا سکے۔