جڑواں شہروں میں ٹرانسپورٹ کی بندش ختم۔ ہائیکنگ ٹریلزبھی کھولنے کا اعلان

فیض آباد اڈہ بدستور بند۔دامن کوہ، لیک ویوسمیت تمام پارکس بھی کھل گئے

               
April 25, 2026 · قومی

 

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے چھ روز سے جاری ٹرانسپورٹ تعطل کے بعد اہم فیصلہ کرتے ہوئے تمام قسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو شہر میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

 

انتظامیہ کے تازہ ترین اعلان کے مطابق، فیض آباد کے سواشہر بھر کے تمام بس اڈے کھول دیے گئے ہیں۔فیض آباد بس ٹرمینل تاحکم ثانی بند رکھا جائے گا۔ اس اعلان کے فوری بعد شہر کے مختلف بس اڈوں پر گاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

 

ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے ہر قسم کی ٹریفک بشمول پرائیویٹ، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے مکمل طور پر کھول دیے ہیں۔

 

اسلام آباد انتظامیہ نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ہائکنگ ٹریلزبھی کھول دی ہیں۔ ہائکنگ کے شوقین افراداتوارسے مارگلہ ٹریلز پر جا سکیں گے۔

 

اس کے علاوہ دامن کوہ، لیک ویوسمیت تمام پارکس بھی عام شہریوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

یہ فیصلہ چھ روز کے مسلسل تعطل کے بعد کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری معمول کی زندگی جلد از جلد بحال کرنے کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

 

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور کسی بھی قسم کی افواہ پر توجہ نہ دیں۔ مزید اپ ڈیٹس کے لیے ضلعی انتظامیہ کے آفیشل بیانات پر نظر رکھیں۔