وائٹ ہائوس حملہ آور بھارتی نژاد عہدے دار کوکیوں بچانا چاہتاتھا؟

ایک ہزارالفاظ پر مشتمل ایک مراسلہ واردات سے پہلے اپنے خاندان کوبھیجا

               
April 27, 2026 · امت خاص

کاش پٹیل۔ تصویر: وکی پیڈیا

وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے سے پہلے حملہ آور کول تھامس ایلن نے اپنے خاندان کو ایک خط بھیجاتھا۔ اس نے لکھا کہ انتظامیہ کے اہلکار (مسٹرکاش پٹیل کو شامل کیے بغیر) اوپرسے نیچے تک سب ٹارگٹ ہیں۔

یعنی اس نے ٹرمپ انتظامیہ کے تقریباً تمام اعلیٰ افسران کو ہدف قرار دیا، لیکن ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کو واضح طور پراس لسٹ سے باہررکھا۔ اس نے یہ وجہ نہیں بتائی کہ کاش پٹیل کو کیوں چھوڑا ۔واضح رہے کہ کاش پٹیل بھارتی نژاد ہیں۔

بھارتی اخبار ’’ ٹائمزآف انڈیا‘‘ کے مطابق،ایک ہزار الفاظ پر مشتمل مراسلے میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو ہدف قرار دیا گیا تھا، لیکن واضح طور پر کاش پٹیل کو اس منصوبہ بند حملے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا۔ مراسلہ حملے سے چند منٹ پہلے اس نے اپنے خاندان کو بھیجا تھا۔ اس میں اس نے خود کو فرینڈلی فیڈرل اسیسِن کہا ۔