امریکی اور اسرائیلی راڈار تباہ ہونے سے ایران میں خشک سالی کا خاتمہ۔ حقیقت کیا ہے؟
سابق صدرمحمود احمدی نژادنے الزام عائد کیا تھا کہ دونوں ملک ہارپ ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں
امریکی اور اسرائیلی جنگی سسٹم تباہ کرنے سے ایران میں خشک سالی ختم ہوگئی۔ یہ دلچسپ بیانیہ ایرانی شہریوں نے پیش کیا ہے۔ اس انوکھے دعوے کی کیا حقیقت ہے اور سائنسی شواہد کیا کہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایران کے مختلف شہروں میں شدید بارش، ڈیموں کے بھرنے کا منظر دکھایاگیاہے،بعض مقامات پر ڈیم اوور فلو کرنے لگے اور شہری خوشی کا اظہار کرتے نظرآتے ہیں۔
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایران نے حالیہ حملوں کے دوران امریکہ اور اسرائیل کے جدید ریڈار سسٹمز تباہ کیے، جس کےبعد ملک میںکئی سال کی خشک سالی ختم ہوگئی اور غیر معمولی بارشیں شروع ہو گئیں۔
اس حوالے سے سابق صدرمحمود احمدی نژاد کا ایک بیان بھی سامنے آرہاہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل ہارپ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ایران میں بارشوں کو متاثر کر رہے ہیں۔
مزید تفصیل اس وڈیومیں۔