مئی 2026 میں متوقع چھٹیوں کی تعداد حیران کن

مہینے کا آغازہی یوم مزدور کی چھٹی سے ہوگا۔ اس روز جمعہ ہے

               
April 28, 2026 · امت خاص

 

مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے چھٹیوں کی لوٹ سیل کا مہینہ ہوگا۔ اتنی چھٹیاں آرہی ہیں جوپہلے کبھی کسی ایک مہینے میں نہیں ہوئیں۔ہفتہ وار ، تہواروں اور خاص دنوں کی عوامی تعطیلات مئی میں جمع ہورہی ہیں۔

مہینے کا آغازہی یوم مزدور کی چھٹی سے ہوگا۔ اس روز جمعہ ہے۔ اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی چھٹی۔دوسرے ہفتے میں 9 اور 10 مئی کو بھی ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات آ رہی ہیں۔تیسرے ہفتے میں 16 اور 17 مئی کو بھی یہی صورتحال ہو گی۔چوتھے ہفتے میں 23 اور 24 مئی۔یہ 9چھٹیاں بنتی ہیں۔

مہینے کے آخر میں بڑی عیدآرہی ہے۔اگر 17 مئی کو چاند نظر آ گیا توعید 27 تا 29 مئی کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ ایسی صورت میں ہفتہ وار چھٹیوں کے ساتھ مل کر پانچ تعطیلات مل سکتی ہیں۔

اگر حکومت پیر 25 مئی کو حج کی چھٹی کا اعلان کر دیتی ہےتو 23 اور 24 مئی کی ہفتہ وار چھٹیوں کے ساتھ مل کرمسلسل 3 چھٹیاں بن جائیں گی۔ 17 مئی کو چاند نظر نہ آیا تو عید 28 تا 30 مئی تک منائی جائے گی۔ اتوار 31 مئی کی چھٹی بھی شامل ہو جائے گی۔

یہ سب مل ملا کر زیادہ نہیں تو 15سے 16 چھٹیاں ملنے کا امکا ن ضرور ہے۔کم ازکم 11 اور زیادہ سے زیادہ 19 تک بھی چھٹیاں ملنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

ماہرین کے مطابق، اتنی زیادہ چھٹیوں کے معاشی اثرات پر بھی غور کرناضروری ہے۔

ٹیگز: