برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 111 ڈالر سے تجاوز کرگئی

مذاکرات بے نتیجہ ہونے کے باعث ایشیائی میڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی

               
April 29, 2026 · کامرس

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے انجام سے متعلق مسلسل بے یقینی اور امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ رہنے کے باعث بدھ کی صبح ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، یہاں تک کہ برینٹ تیل کی فی بیرل قیمت 111 ڈالر سے اوپر چلی گئی۔

امریکہ میں بھی ایندھن کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ پٹرول کی قیمت جنگ کے آغاز کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل 28 اپریل کو امریکہ میں پیٹرول کی اوسط فی گیلن قیمت 4 ڈالر 18 سینٹ ریکارڈ کی گئی۔

ان رپورٹس کے مطابق، ایران پر امریکی فوجی حملے کے بعد سے اب تک امریکہ میں ایندھن کی قیمتوں میں لگ بھگ 40 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔