گوادر بندرگاہ پر مئی کے مہینے کا پہلا ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز لنگر انداز ہوگیا، جس سے بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ ایم وی شو لانگ نامی جہاز میں 16 ہزار 77 میٹرک ٹن کارگو موجود ہے۔خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث جہاز کا رخ گوادر کی جانب موڑا گیا، جس سے بندرگاہ کی اہمیت مزید اجاگر ہوئی ہے۔
جہاز کی برتھنگ اور کارگو ہینڈلنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر بندرگاہ متبادل تجارتی روٹس میں ایک اہم مقام حاصل کرتی جا رہی ہے، جبکہ اپریل کے دوران یہاں 4 ٹرانس شپمنٹ جہازوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی بحری صورتحال کے تناظر میں گوادر کی اسٹریٹجک اہمیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ بندرگاہ عالمی تجارت کے لیے ایک قابل اعتماد مرکز بنتی جا رہی ہے۔
بنتی جا رہی ہے۔