شہریوں نے بلاول ہاؤس کے قریب وی آئی پی پروٹوکول حصار توڑ ڈالا

ٹریفک کی طویل دورانیے تک معطلی کی وجہ سے شہری مشتعل ہو گئے۔ ویڈیو وائرل

               
  May 6, 2026 · قومی

کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب وی آئی پی پروٹوکول کے لیے لگائے گئے حفاظتی حصار کو شہریوں کی جانب سے توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کلفٹن کے علاقے میں بلاول چورنگی کے قریب وی آئی پی موومنٹ کے لیے پولیس نے سڑکوں کو بلاک کر رکھا تھا۔ ٹریفک کی طویل دورانیے تک معطلی کی وجہ سے شہری مشتعل ہو گئے اور انہوں نے پولیس کی جانب سے لگائے گئے حفاظتی حصار اور رکاوٹوں کو ہٹا دیا۔

مشتعل شہریوں نے زبردستی اپنی گاڑیاں سڑکوں پر نکال دیں، جس کے نتیجے میں پولیس کے انتظامات درہم برہم ہو گئے اور طے شدہ سیکورٹی پروٹوکول بری طرح متاثر ہوا۔