جھل مگسی میں کوچ الٹنے سے 7 مسافرجاں بحق۔ 22زخمی

کوچ خاران سے لاڑکانہ جا رہی تھی، ایم ایٹ شاہراہ کے مقام پر حادثہ پیش آیا

May 8, 2026 · قومی

جھل مگسی میں ایم ایٹ پر مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں 7 مسافر جاں بحق، 22 زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

ڈی ایس پی محمد یونس کے مطابق 6 افراد جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر (ڈی ایچ او) کا کہنا ہے کہ حادثے میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق کوچ خاران سے لاڑکانہ جا رہی تھی کہ ایم ایٹ شاہراہ کے مقام پر بے قابو ہو کر الٹ گئی۔