نیو کراچی میں مبینہ مقابلہ۔4 ملزمان دھر لیے گئے۔ خاتون بھی شامل

ملزمان سے پستول، 3 موبائل فون، 60 ہزار روپے اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں

May 8, 2026 · شہر گزشت

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے بعد 2 زخمیوں سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں میں 1 خاتون بھی شامل ہے، گرفتار ملزمان سے پستول، 3 موبائل فون، 60 ہزار روپے اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

ملزمان نے تفتیش کے دوران بڑی واردات کا بھی انکشاف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ ماہ پیٹرول پمپ مالک سے 75 لاکھ روپے چھینے تھے اور مزاحمت پر پمپ مالک کو گولی بھی ماری تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی اس واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔