پاکستانی و ایرانی ملاحوں کی واپسی کیلئے سنگاپور سے تعاون طلب

جہازوں پر 11 پاکستانی اور 20 ایرانی ملاح سوار ہیں۔

May 8, 2026 · قومی

اسلام آباد امریکی فورسز کی جانب سے ضبط کی گئی کشتیوں پر سوار پاکستانی اور ایرانی ملاحوں کی واپسی کی کوششیں کر رہا ہے۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انھوں نے سنگاپور کے وزیرِ خارجہ ویوین بالاکرشنن سے رابطہ کر کے امریکی فورسز کے قبضے میں موجود ان جہازوں پر سوار پاکستانی اور ایرانی ملاحوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون کی درخواست کی ہے، جو اس وقت سنگاپور کے قریب سمندری حدود میں پہنچ رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ وہ اس معاملے پر اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں، اور پاکستان ’ایرانی شہریوں کی پاکستان کے راستے ایران محفوظ واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔‘ وزیرِ خارجہ کے مطابق ضبط کیے گئے جہازوں پر 11 پاکستانی اور 20 ایرانی ملاح سوار ہیں۔