معرکہ حق میں پاکستان کی عسکری،سفارتی سطح پر شاندار کامیابی ہوئی۔عطا تارڑ

پاک فضائیہ اور ایئر ڈیفنس سسٹم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اطلاعات

May 8, 2026 · قومی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان نے نہ صرف عسکری محاذ پر کامیابی حاصل کی بلکہ سفارتی اور بیانیہ کی سطح پر بھی اپنا موقف عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کیا، جبکہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔
پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کی جانب سے معرکہ حق کی فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے اور ان کا پریس ایسوسی ایشن کے ساتھ دیرینہ تعلق رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ اور ایئر ڈیفنس سسٹم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بھارت کے بڑے دعوے چند گھنٹوں میں بے بنیاد ثابت ہوئے اور دشمن کو سیز فائر کے لیے خود رابطہ کرنا پڑا۔ اس کامیابی میں وزیراعظم شہباز شریف کے وژن اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت نے کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور پاک بحریہ کی تیاری بھی قابلِ تحسین رہی۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاکستانی میڈیا، صحافیوں، سوشل میڈیا صارفین اور نوجوانوں نے بیانیہ کی جنگ میں بھرپور کردار ادا کیا اور دنیا نے پاکستان کے ذمہ دار میڈیا کو سراہا۔ بھارت کے بے بنیاد دعوے حقیقت کے سامنے بے نقاب ہوئے، جبکہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی لیکن جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف صفِ اول کا کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ بھارت دوہرے معیار پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کشمیر کو بین الاقوامی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اسے محض داخلی معاملہ ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے، مگر حقیقت دنیا کے سامنے واضح ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے اختتام میں کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں افواج پاکستان ہر وقت مکمل تیار اور مستعد رہیں۔ تقریب کے اختتام پر معرکہ حق کی فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا گی