ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئیں۔
پہلا آپریشن ضلع ٹانک کے علاقے میں کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والی کارروائی میں ایک اور دہشت گرد ہلاک ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ یہ عناصر علاقے میں عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ان کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “عزمِ استحکام” کے ویژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں اور پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔