گلشن معمار میں پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 2 بچے جاں بحق

گڑھا تعمیراتی کام کے دوران کھودا گیا تھا جس میں پانی جمع ہو گیا تھا

May 9, 2026 · شہر گزشت

کراچی کے علاقے گلشن معمار دھنی بخش گوٹھ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پانی کے گڑھے میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

گلشن معمار پولیس کے مطابق یہ گڑھا تعمیراتی کام کے دوران کھودا گیا تھا جس میں پانی جمع ہو گیا تھا۔ اسی گڑھے میں نہاتے ہوئے دونوں بچے ڈوب گئے۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی، تاہم ان کی عمر تقریباً 10 سے 11 سال کے درمیان تھی۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔