پاکستان کے مضبوط دفاع کے سامنے بھارت بےبس ہے ، امرتسر پر پاکستانی حملوں کا گمراہ گن پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا،پاکستانی افواج کی کاری ضرب کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر مضحکہ خیز الزامات پر اتر آیا۔
پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں آپریشن سندور کے دوران بھارتی میڈیا نام نہاد بھارتی دفاعی برتری دکھا کر عوام کو بےوقوف بناتا رہا ۔
معرکہ حق میں بدترین ہزیمت کےدوران مودی سرکار نے امرتسر پرپاکستانی میزائل حملوں کا بےبنیاد الزام لگایا ۔پاکستان نے امرتسر میں پاکستانی میزائل حملوں کے جعلی بھارتی بیانیہ کا ٹھوس شواہد کےساتھ پردہ چاک کیا ۔پاکستان دفترخارجہ نے مضحکہ خیز بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے 9 مئی 2025 کو پریس کانفرنس میں بھارتی جھوٹ کو ثبوتوں کیساتھ بے نقاب کیا۔پاک فضائیہ نے عالمی میڈیا کے سامنے زمینی حقائق کی بنیاد پر بھارتی پروپیگنڈا کا پردہ فاش کیا۔سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھی امرتسر میں گرنے والے میزائل کو بھارتی ساختہ قرار دیا۔عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان کے منہ توڑ جواب کے بعد بدحواس بھارتی میڈیا کی پروپیگنڈا مہم بھی آپریشن سندور میں بھارت کی سبکی پر پردہ نہ ڈال سکی ۔پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کو میدان جنگ اور بیانیے سمیت ہر محاذ پردھول چٹائی ۔