کراچی: پولیس نے منشیات فروش پنکی کو تحویل میں لے لیا

ملزمہ کو ڈسٹرکٹ سٹی تھانے میں درج مقدمے میں تحویل میں لیا گیا ہے , ڈی آئی جی ساؤتھ

May 13, 2026 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

کراچی پولیس نے سینٹرل جیل سے منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کو تحویل میں لے لیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو ڈسٹرکٹ سٹی تھانے میں درج مقدمے میں تحویل میں لیا گیا ہے۔

اس سے قبل کراچی پولیس کو منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گزشتہ روز عدالت نے ملزمہ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی، عدالت کے روبرو آج ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی دوبارہ استدعا کی گئی تھی، انمول عرف پنکی پر ماضی کے مقدمات کی تفصیلات بھی اکٹھی کر لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں گارڈن کے علاقے سے کوکین اور منشیات کی بڑی سپلائر انمول عرف پنکی کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور پستول برآمد کی گئی تھی۔