امریکا، اسرائیل سے جنگ میں پیچھے ہٹنے کا راستہ نہیں بچا، ترجمان ایرانی فوج

ایران کی مسلح افواج اعلیٰ ترین تیاری کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ، مشہد میں میڈیا سے گفتگو

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 مشہد: ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل محمد اکرمی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل سے جنگ میں پیچھے ہٹنے کا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔

مشہد میں میڈیا سے گفتگو میں بریگیڈیر جنرل محمد اکرمی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اعلیٰ ترین تیاری کو برقرار رکھے ہوئے ہیں کیونکہ امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں توازن برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی پاسداران انقلاب کی بحریہ آبنائے ہرمز کا مغربی حصہ کنٹرول کرتی ہے جبکہ مشرقی حصہ ایران کی بحری افواج کنٹرول کرتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج نے دشمن کو اس کے کسی بھی ہدف تک پہنچنے سے روکا اور اس جنگ کے بعد اب پیچھے ہٹنے کا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔

بریگیڈیر جنرل محمد اکرمی نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران پورے مشرق وسطیٰ میں اڈوں پر امریکی فوجی ساز و سامان کو تباہ کیا گیا، متبادل ہتھیاروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔