نیتن یاہو کا متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ، تاریخی پیش رفت کا دعویٰ
نیتن یاہو نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی، جس کا مقصد علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
فائل فوٹو
تل ابیب / دبئی: اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری حالیہ جنگ کے دوران ایک بڑی سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کا ایک انتہائی خفیہ دورہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب اسرائیل ایران کے خلاف آپریشن ’رور آف دی لائن‘ میں مصروف تھا۔ نیتن یاہو نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی، جس کا مقصد علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔دورے کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا گیا تھا۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک ’تاریخی پیش رفت‘ ہوئی ہے۔