گوجرانوالہ: لیبیا کشتی حادثے میں ملوث باپ بیٹے کو 44 سال قید، 28 لاکھ روپے جرمانہ
انسانی اسمگلرز نے دو بھائیوں کو اٹلی بھجوانے کے عوض 62 لاکھ روپے لیے، دونوں بھائی کشتی الٹنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔
فائل فوٹو
گوجرانوالہ: لیبیا کشتی حادثے میں ملوث باپ بیٹے کو عدالت نے سزا سنا دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیصلہ ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج نے سنایا، ملزمان کو22، 22 سال قید اور 14، 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ انسانی اسمگلرز نے دو بھائیوں کو اٹلی بھجوانے کے عوض 62 لاکھ روپے لیے، دونوں بھائی کشتی الٹنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔
کشتی حادثہ جون 2023 میں پیش آیا تھا جس کے بعد ورثا نے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔
واضح رہے کہ لیبیا میں 5 فروری 2023 کو تارکینِ وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔