ایران کی بحریہ کی تعمیر نو میں ایک نسل درکار ہوگی ، سینٹ کام
ایران کی میزائل، بحری اور ڈرون بنانے کی صلاحیتوں کے صنعتی ڈھانچے کو 90 فیصد تک کمزور کر دیا ہے ،ایڈمرل بریڈ کوپر
فائل فوٹو
واشنگٹن: سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے امریکی سینیٹ میں ایران کے ساتھ جنگ سے متعلق سماعت کے دوران کہا کہ ایران کی اپنے پڑوسیوں اور خطے میں امریکی مفادات کو خطرے میں ڈالنے کی صلاحیت میں نمایاں کمی آئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہماری فوجی کارروائیوں نے ایران کی میزائل، بحری اور ڈرون بنانے کی صلاحیتوں کے صنعتی ڈھانچے کو 90 فیصد تک کمزور کر دیا ہے اور ملک کی بحریہ کی تعمیر نو میں کم از کم ایک نسل درکار ہوگی۔
بریڈ کوپر نے دوران سماعت سینیٹ کی کمیٹی کو بتایا کہ ’ایرانی خطرے میں نمایاں کمی آئی ہے اور وہ اب علاقائی شراکت داروں یا امریکہ کو اس طرح دھمکیاں نہیں دے رہے ہیں جس طرح وہ پہلے تمام شعبوں میں کر سکتے تھے۔ وہ نمایاں طور پر کمزور ہو چکے ہیں۔‘
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کو اپنے حجم اور صلاحیتوں کی وجہ سے خطرہ ہے۔