شک کی انتہا: امریکی عملے نے چینی تحائف اور ڈیوائسز تلف کردیں

چین کی جانب سے دی گئی کسی بھی چیز کو طیارے میں لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی، امریکی صحافی ایملی گڈان

فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چین کے دورے پر جانے والے امریکی عملے نے وہاں سے روانگی سے پہلے چینی حکام کی جانب سے دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دیں۔

امریکی وفد میں موجود صحافی ’’ایملی گڈان‘‘ نے چین سے روانگی کے وقت اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھاکہ ائیر فورس ون میں سوار ہونے سے پہلے امریکی عملے نے چینی حکام کی دی ہوئی ہر چیز  جیسے شناختی کارڈز، عارضی برنر فونز  وغیرہ سب جمع کر کے وہیں سیڑھیوں کے نیچے موجود ایک ڈبے میں پھینک دیں، چین کی جانب سے دی گئی کسی بھی چیز کو طیارے میں لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔