ایران اپنے دفاع کے لیے آخری حد تک جائے گا، ایرانی آرمی چیف

یہ مقدس مشن مکمل توانائی، تمام وسائل اور خون کے آخری قطرے تک جاری رکھا جائے گا۔ میجر جنرل امیر حاتمی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایمان کی طاقت ہی ہے جو ایک ایف-5 لڑاکا طیارے کو جدید دفاعی نظام کی موجودگی کے باوجود امریکی افواج کے کویت میں موجود ٹھکانوں کے اوپر گہرائی تک پہنچنے کی صلاحیت دیتی ہے۔

میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اپنی تمام تر قوت کے ساتھ ملک کی علاقائی سالمیت اور آزادی کا بھرپور دفاع کریں گی، انہوں نے ایرانی عوام کو یقین دلایا کہ یہ مقدس مشن مکمل توانائی، تمام وسائل اور خون کے آخری قطرے تک جاری رکھا جائے گا۔