ابو ظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی
اقعے کے نتیجے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے ہونے کی اطلاع نہیں ،ابوظہبی میڈیا آفس
فائل فوٹو
ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں الظفرہ ریجن میں براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے اندرونی حصار کے باہر موجود ایک بجلی کے جنریٹر میں آگ بھرک اٹھی تھی۔
ابوظہبی میڈیا آفس کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے نتیجے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے ہونے کی اطلاع نہیں اور نہ ہی کسی قسم کی تابکاری کی اطلاع ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے بعد تمام احتیاطی اقدامات کیے گئے اور جیسے ہی مزید معلومات دستیاب ہوں گی فراہم کی جائیں گی۔
Authorities in Abu Dhabi responded to a fire incident that broke out in an electrical generator outside the inner perimeter of the Barakah Nuclear Power Plant in the Al Dhafra Region, caused by a drone strike. No injuries were reported, and there was no impact on radiological…
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) May 17, 2026
متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے نیوکلیئر ریگولیشن نے تصدیق کی ہے کہ اس آتشزدگی کے نتیجے میں بجلی گھر نظاموں پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور تمام یونٹس معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔